• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر کی اقتدار پر گرفت مضبوط سابق صدر ہوجن تاؤ کو کانگریس اجلاس سے نکال دیا گیا

بیجنگ (اے ایف پی، جنگ نیوز) چین کے سابق صدر ہو جن تاؤ کوکمیونسٹ پارٹی کی طاقتور کانگریس سے ہٹادیا گیا ہے جبکہ دودہائیوں سے صدر ژی جن پنگ کو چینی کانگریس پر مکمل کنٹرول حاصل ہوگیا ہے۔ اب ان کا ریکارڈ تیسری 5؍ سالہ مدت کے لئے صدر منتخب ہونا یقینی ہوگیا۔ لیکن ان کے پیشرو سابق صدر ہو جن تاؤکو جس ڈرامائی انداز میں اقتدار کے ایوانوں سے نکالا گیا ہے وہ میڈیامیں سرخیوں کی زینت بن گئی ہے۔ بیجنگ میں ہفتہ کو حکمراں جماعت نے اعلی حکام کے ردوبدل کی منظوری دے دی جس میں وزیراعظم لی کیانگ کی سبکدوشی بھی شامل ہے اس طرح صدر ژی کے کٹھ پتلی کی وزیراعظم کی حیثیت سے تقرری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق 79؍ سالہ ہوجن تاؤ خودکو ہٹائے جانے پر بہتر محسوس نہیں کررہے تھے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں شریک سابق صدر ہوجن تاؤ موجودہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید