• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کرنیوالے ڈاکٹر اور عملے کے 4؍ افراد کیخلاف مقدمہ درج

سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کا کارنامہ،مریض کی دائیں ٹانگ میں فریکچر تھا ڈاکٹر نے بائیں ٹانگ کا آپریشن کر دیا، ڈاکٹر اور عملے کے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کا گرفتاری کیلئے نجی اسپتال پر چھاپہ، ڈاکٹر و عملہ فرار ہوگیا۔ سکھر کے نجی اسپتال میں گزشتہ روز ڈاکٹر کی جانب سے روہڑی کے رہائشی رانجھو شیخ کی دائیں ٹانگ کی بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کرکے اسے مفلوج بنانے پر سکھر کے آباد تھانے کی پولیس نے متاثرہ مریض رانجھو شیخ کے بھانجے فیاض شیخ کی مدعیت میں ڈاکٹر شکیل عباسی اور اسپتال کے عملے کے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملک بھر سے سے مزید