• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس پر حکم امتناع میں توسیع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن سے متعلق نوٹس پر حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے خلاف الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا، توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف اسد عمر کی درخواست کی سماعت پر وکیل نے کہا کہ اسد عمر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور جواب جمع کرادیا، الیکش کمیشن نے اسد عمر کا جواب مسترد کردیا، الیکشن کمیشن عدالت نہیں جوفردجرم عائد کرنےجارہا ہے، احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی افسر پیش نہیں ہوا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی اور درخواست کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید