اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر اور برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم کے طور پر نامزدگی پر رشی سوناک کو مبارکباد دی ہے ۔پیر کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری کو مزید وسعت دینے کیلئے ان کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔