• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے ہر بار عوام کو نئے طریقے سے دھوکہ دیا، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہر بار عوام کونئے طریقے دھوکہ دیا ،معیشت، ادارے تنزلی کا شکار، مفاد پرستانہ سیاست کو دفنانا ہو گا ،عوام لاوارث ، ملک میں افراتفری کا عالم ہے، سیاست، معیشت، سماج اور ادارے تنزلی کا شکار، حکمران ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام ہو گئےحکمرانوں نے عوام کو ہر بار نئے نئے طریقوں سے دھوکا دیا، ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنایا گیاکشتی کو بھنور سے نکالنے کے لیے مفاد پرستا نہ سیاست کو دفنانا ہو گا قوم بار بار پی ڈی ایم، پی ٹی آئی کے دھوکا میں نہ آئے، جماعت اسلامی کی صورت میں ان کے پاس بہترین حل موجود ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ ناظم جوکھیو، شاہ زیب اور ام رباب کے والد، داد اور چچا کو دن دہاڑے شہید کیا گیا، لواحقین کو انصاف نہیں ملا، پراسیکیوشن اور عدالتی نظام کی کمزوری کی وجہ سے طاقتور افراد کی کوئی پوچھ گچھ نہیں، غریب معمولی غلطی پر جیلوں میں سڑتے ہیں۔ سودی قرضہ کی ادائیگی سے ملک کا پچاس فیصد سے زائد بجٹ ضائع ہو جاتا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت کے واضح فیصلہ کے باوجود حکمران ملک کواسلامی معیشت دینے پر راضی نہیں ہو رہے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ اسلامی ملک کے حکمران شریعت کے خلاف کام جاری رکھنے پر بضد ہیں۔ مہنگائی و بے روزگاری سمیت تمام مسائل کی وجہ حکمران طبقہ ہے۔ تعلیم مہنگی کر کے حکمرانوں نے نئی نسل کو تعلیم سے محروم رکھنے کا بندوبست کیا ہے، پڑھے لکھے نوجوانوں کو بے روزگار کر کے مستقبل سے ناامید اور مایوس کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید