سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر کے قریب دبر کے علاقے میں ملزم کی 5 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی،ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی ہدایات پر پولیس کی بروقت کاروائی ملزم گرفتار ، بچی کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق سکھر کے نواحی علاقے دبر میں معصوم پانچ سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی اطلاع پر ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے ملزم کی فوری گرفتاری اور بچی کو طبی امداد کی فراہمی کے احکامات دئیے، جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی چوھان کو گرفتار کرلیا ہے۔