• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے ہماری عدلیہ سے ایجنٹ بھرتی کرنے کی کوشش کی، امریکا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ چین نے امریکی عدلیہ سے ایجنٹ بھرتی کرنے کی کوشش کی، امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے چین پر امریکی عدالتی نظام میں مداخلت کا الزام عائد کردیا، انہوں نے 13 چینی شہریوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے چینی انٹیلی جنس کے لیے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین الگ الگ مقدمات سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی حکومت نے امریکا میں انسانی حقوق اور آزادیوں میں مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے، اور ہمارے عدالتی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے جو ان حقوق کی حفاظت کرتا ہے۔ اس نے دو چینی جاسوسوں کے خلاف بھی الزامات عائد کئے اور کہا کہ یہ مبینہ طور پر چین میں قائم عالمی ٹیلی کام کمپنی کے خلاف وفاقی مقدمے میں مداخلت کر رہے تھے۔ امریکی محکمہ کی دستاویز کے مطابق اس چینی ٹیلی کام کمپنی کو نیویارک کے علاقے بروکلین میں وفاقی مقدمے کا سامنا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرد جرم میں کمپنی کا نام نہیں بتایا گیا لیکن تحقیقات سے واقف ایک شخص نے امریکی نشریاتی ادارے کو تصدیق کی کہ یہ کمپنی ’’ہواوے‘‘ ہے۔
اہم خبریں سے مزید