• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا چین کو توانائی کی فراہمی کیلئے گیس فیلڈ کو ترقی دینے کا فیصلہ

ماسکو (اے ایف پی) روس کا چین کو توانائی کی فراہمی کیلئے گیس فیلڈ کو ترقی دینے کا فیصلہ، روسی پٹرولیم کمپنی گیزپروم نے مشرقی سائبریا میں واقع اپنی قدرتی گیس فیلڈ ’’کوویکتا ‘‘کو آپریشنل کرنے کیلئے تجربات شروع کر دیئے ہیں۔ تاکہ چین کو توانائی کی برآمد میں اضافہ کیا جا سکے۔ توقع ہے کہ کوویکتا گیس فیلڈ آئندہ دسمبر تک فعال ہو جائے گی۔ گیزپروم کے چیف ایگزیکٹو الیکسی ملرکے مطابق کوویکتا گیس فیلڈ روس کے مشرقی علاقوںکو گیس کی فراہمی کا کلیدی بنیادی ذریعہ بن جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید