• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100ملین ٹن پیٹرول پاکستان کو دینا چاہتے ہیں، ایرانی رکن اسمبلی روح اللّٰہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایرانی وفد کے سربراہ اور رکن ایران اسمبلی روح اللہ زدخاہ نے کہا ہے کہ ایران 100ملین ٹن پیٹرول پیداکرتا ہے اور وہ یہ پیٹرول پاکستان کو دینا چاہتا ہےجبکہ دیگر شعبوں معدنیات،سیاحت،میں بھی باہمی تعاون کے لیے تیار ہے۔ 

ایران چاہتا ہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت ایران اپنے قومی بنکوں کو آپس میں جوڑیں اور مشترکہ بنکنگ سسٹم متعارف کروائیں تاکہ دونوں ملکوں کو فائدہ ہوسکے یہ بات انھوں نے قائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری سے ملاقات میں کہی۔

منگل کو ایران کے اراکین اسمبلی کے 8رکنی وفد سے رکن ایران اسمبلی روح اللہ زدخاہ کی سربراہی میں ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امورسمیت سندھ اسمبلی کی تاریخ، زراعت، تعلیم، صحت، سیاحت، تجارت اوردیگرشعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 ملاقات میں اراکین ایران اسمبلی کے رکن مہدی تغیانی،جعفرغدیری، اصغرسلیمی، حسین رئیسی، رمضانی، غلام عباس زبولی، سیکریٹری سندھ اسمبلی محمدفاروق، کونسل جنرل ایران حسن نورین اوردیگر شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید