• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے فور منصوبے سے کراچی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائیگا، خورشید شاہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے واٹر سپلائی کے میگا پراجیکٹ “کے فور” پر تیزی سے عمل در آمد جاری ہے اور دو سو ارب روپے کے اس منصوبے کی تکمیل سے پانی کی قلت کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا،پانی، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ترقی ہی خود انحصاری کی ضمانت ہے۔ سید خورشید احمد شاہ نے یہ بات کے فور اور ڈیمز کے منصوبوں پر میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ان کے علاوہ وفاقی وزیر اکنامک آفیرز ڈویژن ایاز صادق، وفاقی مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ، اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر محمد علی شاہ اور گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے بھی شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید