• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، 40 کلوگرام افیون کیس میں ملزم عدم شواہد پر بری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے پشاور میں 40کلوگرام افیون برآمدگی کے مقدمہ کے ملزم عمر گل کو عدم ثبوت پربری کردیا۔جسٹس سردار طارق کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بینچ نے منگل کو ملزم عمر گل کی اپیل کی سماعت کی تو ملزم کے وکیل ارشد حسین یوسفزئی نے موقف اختیار کیا کہ کیس میں سیف کسٹڈی اور سیف ٹرانسمیشن ثابت نہیں ہوئی ، پراسیکوشن کے گواہان کے بیانات میں تضاد ہے، قانون کے مطابق سیمپل بھی نہیں بھیجے گئے تھے ۔اس مقدمہ میں سیشن کورٹ نے ملزم کو عمر قید سنائی تھی، جسے ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا،ملزم نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔
اسلام آباد سے مزید