راولپنڈی (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے رانا ثنا اللہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر طاقت استعمال کی تو بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔ شیخ رشید نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ سیاست کا فائنل رائونڈ شروع ہو گیا ہے، نومبرمیں آرپار ہو جائے گا، جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح الیکشن کی تاریخ لی جائے گی۔ غیرمقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی، مریم کے ٹوئٹ اور دیوالی کاکیک کاٹنے والے نواز شریف پر قوم لعن طعن بھیج رہی ہے۔