اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بے نقاب ہو گیا ہے،حیران کن ہے کہ جب بھی پاک چین تعلقات میں پیش قدمی ہو ئی پی ٹی آئی نے روڑے اٹکائے چاہے سی پیک کو پس پشت ڈالنےکیلئے ماضی کا دھرنا یا جمعہ کا مارچ،رضا ربانی نےایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج کےآئینی اور قانونی حق کا احترام کرتا ہوں، یہ حیران کن ہے کہ پی ٹی آئی جمہوریت کے چہرے کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ مذاکرات کر رہی ہیں۔