کراچی (جنگ نیوز)بھارت نے 750 ڈرونز کی خریداری کا ہنگامی ٹینڈر جاری کر دیاہے جس سے پاک بھارت سرحد پر بھارت جاسوسی کرسکے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے دفاعی افواج کو دیے گئے فاسٹ ٹریک خریداری کے اختیارات کے تحت 750ڈرونز خریدنے کے لئے ٹینڈر گزشتہ روز جاری کیا۔ان ڈرونز کو بھارتی فوج کی اسپیشل فورسز بٹالین کے حوالے کیا جائے گا، ریموٹلی پائلیٹڈ ایریئل وہیکل ڈرونز دن رات ہر طرح کے حالات میں کام کرسکتے ہیں۔