• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، شیراز میں مزار پر دہشت گردوں کا حملہ، 15 زائرین جاں بحق، 2 حملہ آور گرفتار، ایک فرار

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے شہر شیراز میں شاہ چراغ کے مزار پر دہشتگردوں کے حملے میں 15 زائرین جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق بدھ کو یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا ، فائرنگ کرنے والے دوحملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہےجبکہ تیسرا فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار کئےگئے دونوں حملہ آور ایرانی نہیں تاہم ان کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ایک اورنیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ے ایک نامعلوم سکیورٹی ذریعہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور تکفیری تھےجنہوں نے ملک میں جاری بدامنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ حملہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا اور حکومت ’تکفیری‘ کی اصطلاح مخالف فرقے کے انتہاپسندوں کے لئےاستعمال کرتی ہے۔دوسری جانب 22سالہ مہسا امینی کی تہران میں پولیس کے زیر حراست ہلاکت کے بعد 16 ستمبر سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ان میں ایرانی خواتین پیش ہیں اور ان مظاہروں نےایران کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران میں کریک ڈاؤن کی کارروائیوں میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید