• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کرے گی، آصف زرداری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کرے گی،یہ بات انھوں نے جرمن قونصلیٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ،قونصلیٹ پہنچنے پر جرمن قونصل جنرل نے ان کا استقبال کیا اور سابق صدر کو جرمنی کے پرچم کے رنگوں سے مزین سندھی ٹوپی پہنائی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے ان کا استقبال کیا۔ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور سابق صدر نے سندھ میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دل چسپی لینے پر جرمن سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کرے گی۔جرمن قونصل جنرل نے گفتگو میں صوفیوں کی سرزمین سندھ کے قدیم ثقافتی ورثے اور شہر کراچی کی بھرپور ثقافتی زندگی کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ جرمنی سے آئے ہوئے سرمایہ کاروں نے سندھ میں متبادل توانائی، سولر انرجی اور دیگر منصوبوں میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، یہ ثقافتی اور معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید