• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کا ملکر چین سے مقابلہ کرنے پر اتفاق

کراچی (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سوناک نے ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرین کی حمایت جاری رکھنے اور چین کا مقابلہ مل کر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ صدر بائیڈن نے رشی سوناک کے برطانیہ کے وزیراعظم مقرر ہونے کے چند گھنٹوں بعد اُن کو فون کیا۔وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے امریکا اور برطانیہ کے درمیان موجود ’خصوصی تعلقات‘ کی بھی توثیق کی، اور کہا کہ وہ عالمی سلامتی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی حمایت کرنے اور روس کو اس کی جارحیت کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ بائیڈن اور رشی سوناک نے چین کی طرف سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے پر بھی اتفاق کیا، جسے اب واشنگٹن عالمی سطح پر اپنے بڑے جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی حریف کے طور پر دیکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید