کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سٹی ڈویژن پولیس نےموٹرسائیکل چوری اور چھیننے والے گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کر کے چار مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیںپولیس کے مطابق ایس پی سٹی ڈویژن شفقت جنجوعہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکلیں چھننے والا گروہ سٹی کے علاقے میں موجود ہے جس پر ڈی ایس پی سٹی آصف غفور اور ایس ایچ او سٹی شبر عباس کی سربراہی میں ٹیم نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے چار کارندوں بشیر احمد ٗ محمد آصف ٗ عبدالجبار اور عبدالسلام کو گرفتار کرکے ملزمان کی نشاندہی پر چارمسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدکرلیں ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے درجنوں موٹرسائیکلیں چھننے اور چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔