اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی لانگ مارچ آج ، تیاریاں مکمل،اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی.
وزارت داخلہ کے مطابق ریاست کو غیر مستحکم کرنیکی اجازت نہیں دی جا سکتی ،سرکاری ملازمین مارچ میں شامل نہیں ہوسکتے.
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز آج لاہور سے ہو گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں چیئرمین عمران خان کا آزادی کنٹینر لاہور پہنچ گیا، سابق وزیر اعظم کی زیر قیادت لانگ مارچ کا آغاز آج لبرٹی چوک لاہور سے ہو گا پہلے مرحلے میں لانگ مارچ لاہور سے شاہدرہ پہنچے گا.
دوسرے مرحلے میں شاہدرہ سے گوجرانوالہ ، تیسرے مرحلے میں سیالکوٹ سے گجرات پہنچے گا۔
کراچی اور کوئٹہ سے لانگ مارچ کے قافلے آج جبکہ جنوبی پنجاب ، ملتان اور خیبر پختونخوا سے قافلے بدھ کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے ،تمام قافلے 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
ادھر اسلام آباد کیپٹل پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ،داخلی راستوں پر ناکے متحرک کر دئیے گئے ہیں۔