اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پرٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے نیب کے جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے سے متعلق دائر کی گئی درخواست کی جلد سماعت کے لئے ایک نئی متفرق درخواست دائر کردی ہے ،ملزم آصف علی زرداری کی جانب سے جمعرات کے روز دائر کی گئی متفرق درخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ کیس سپریم کورٹ میں 2019 سے زیر التواء ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کو پانچ بار سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے لیکن سپریم کورٹ میں یہ درخواست زیر التواء ہونے کی وجہ سے سماعت آگے نہیں بڑھ سکی ،درخواست گزار نے عدالت سے مقدمہ کو 11 نومبر کے عدالتی ہفتہ کے دوران میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے ۔