کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے پاکستانی پاسپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن سے شارجہ سفر کرنے والے دو ایرانی باشندوں محمد علی اور عبدالصمد کو گرفتار کر لیا، محمد علی کی دستاویزات پر بلوچستان کے ضلع کیچ جبکہ عبدالصمد کی دستاویزات پر ضلع آواران کا ایڈریس درج ہے۔