• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ تباہی میں حکمران جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کا برابر کا ہاتھ ہے، سراج الحق

اسلام آباد،گوجر خان ( نیوز رپورٹر،نمائندہ خصوصی ،نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مارچ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق، تاہم قوم حکمران پارٹیوں کے مارچز کی حقیقت سے خوب آگاہ ہے۔ مسائل کا حل شفاف الیکشن ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے انتخابی ریفارمز ہوں۔ اصلاحا ت کے بغیر انتخابات ایکسرسائز فار نتھنگ، اور جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی سلیکشن ہو گی۔ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے تسلط سے آزاد، انتظامی اور مالی لحاظ سے پوری طرح خودمختار ہو۔ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان ان کے حلف کا تقاضا ہے۔ ہر فوجی افسر اور جوان اللہ اور قوم سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ سیاست سے غیرجانبدار رہ کر ملک کی حفاظت کریگا، ماضی میں ایسا نہیں کیا گیا، اداروں نے کبھی ایک تو کبھی دوسری پارٹی کے اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کی جس سے جمہوریت اور ملک کو نقصان پہنچا۔ موجودہ تباہی میں حکمران سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کا برابر کا ہاتھ ہے۔ عقیدہئ ختم نبوت کا تحفظ جانوں سے زیادہ عزیز، اس پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چنیوٹ میں عالمی مجلس ختم نبوت کے زیر اہتمام کانفرنس اور بعدازاں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ملک بھر سے سے مزید