• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

300 سے زیادہ ایرانی ساختہ ڈرونز مار گرا چکے، یوکرین کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک ایرانی ساختہ 300 سے زائد ڈرونز مار گرا چکا ہے۔دوسری جانب ایران مسلسل روس کو ڈرونز فراہمی کی یوکرینی اور مغربی رپورٹس کی تردید کر رہا ہے۔یوکرینی فضائیہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج اب تک 300 سے زائد ڈرونز کو مار گرا چکی ہے۔ڈرون یوکرین میں جنگ کے دوران روس کا اہم ہتھیار بن چکے ہیں اور پچھلے مہینے میں اکثر توانائی کے اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید