• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری نے پھر چیف جسٹس اور عدالتوں کو نشانے پر لے لیا

لاہور(آئی این پی )تحریک انصاف کے رہنماءفواد چوہدری نے ایک بار پھر چیف جسٹس اور عدالتوں کو نشانے پر رکھ لیا۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت صحافیوں پر جبر اور ظلم کیا جارہا ہے‘ چوہدری غلام حسین کو اٹھانے والوں کو پیغام ہے کہ آپ نے78سالہ بزرگ کو اٹھایا ہے ان کی عزت نفس مجروح نہیں کیجیے گا جیسا کہ 75 سالہ اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ کیا گیا۔سپریم کورٹ کے ججز نے آئین پر عمل کیا ہوتا تو ارشد شریف کا جنازہ نہیں اٹھتا، اگر آئین پر عمل ہی نہیں ہونا تو آپ کو اتنا بڑا بجٹ اور اداروں کا کیا فائدہ؟ رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کی حکومت میں ایسے واقعات ہورہے ہیں ان 6 ماہ میں ملک کو بدترین نقصان پہنچا۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر آپ نظام بدلنا چاہتے ہیں تو حقیقی مارچ میں شامل ہوں ورنہ گلے سڑے نظام میں رہیں، اس نظام کو بدلنے کی طاقت صرف عمران میں ہے اور وہ کوشش کررہا ہے، پاکستانی عوام کو بند کمروں کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے باہر نکلنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید