ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت صوبہ بھر میں کوالٹی ہیلتھ سروس ڈلیوری یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہے،سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر صالحہ سعید کا گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا،ڈینگی کاؤنٹرز،فارمیسی،ایمر جنسی وارڈز،NCDsکلینک اورOPDمیں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا،صالحہ سعید نے او پی ڈی میں موجود مریضوں سے انکے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ایم ایس کو دستیاب سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری،حالیہ پولیو مہم کا بھی جائزہ لیا۔