راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی سمیت 7ملحقہ یونٹس اورضلعی ایجوکیشن اتھارٹی (ضلعی نظامت تعلیمات) سمیت بورڈ کی ملکیتی دیگراملاک واگزار کرانے کیلئے راولپنڈی پولیس کے عدم تعاون پر رینجرزکی معاونت طلب کر لی ہے اس مقصد کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کوخط ارسال کر دیا ہے جبکہ متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی تردید کر دی ہے، ہفتہ کے روزمتروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرآصف خان کی سربراہی میں بورڈ کے عملے نے راولپنڈی میں اپنی املاک واگزار کرانے کیلئے مقامی پولیس کو آمد کی اطلاع دیکرآپریشن میں معاونت کیلئے پولیس نفری طلب کی جہاں پر راولپنڈی پولیس نے ان کی آمد کے اندراج سے انکار کرتے ہوئے انہیں نفری کی فراہمی سے معذرت کر لی جس پر متروکہ وقف املاک کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری اخلہ سے قبل ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل،کمشنر و ڈپٹی کمشنرراولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کو ملتے جلتے متن کے تحت الگ الگ خطوط ارسال کئے گئے تھے جن میں ایف آئی اے،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد طلب کی گئی تھی۔