کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے حنیف نامی ایرانی باشندے کو گرفتار کر لیاجو کراچی ائیر پورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن سے قطر جا رہا تھا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پوچھے گئے سوالات پر امیگریشن حکام کو مطمن نہیں کر سکا،ملزم کی شناختی دستاویزات پر بلوچستان کے ضلع گوادر کا ایڈریس درج ہے۔