لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم نیب زدہ ہیں نہ قرضے معاف کرائے،کرپٹ حکمران جماعتوں نے قوم کو یرغمال بنالیا، انہیں مسلط کرنیوالے اب یہ کام بند کریں۔ جماعت اسلامی نے قدرتی آفات پر خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں ۔ جماعت اسلامی کو جب موقع ملا وہ قدرتی آفات سیلاب ،زلزلہ ہو یا کورونا وائرس کی وبا، ہم نے قوم کی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اقتدار دیا تو ہم لوگوں کو انصاف دیں گے اور ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے۔ نوجوان قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ہیں وہ جماعت اسلامی کا پیغام نچلی سطح تک پہنچائیں۔ نوجوانوں کو اپنا سربلند کر کے فرسودہ نظام کے خلاف بات کرنا ہو گی۔ جماعت اسلامی سے وابستہ نوجوان لوگوں کو بتائیں کہ ہم میں سے کسی کا پاناما لیکس یا پنڈوراپیپرزمیں نہیں، ہم نیب زدہ ہیں نہ ہم نے قرضے معاف کرائے۔سرکاری زمینوں کو نوجوانوں میں تقسیم کرکے انہیں بلاسود قرضے دیں گے۔