کراچی (پی پی آئی)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ مچھر کالونی کا نوٹس لیکر آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی کویکم نومبرکو طلب کرلیا ہے۔عدالتی حکم کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو بھی رپورٹ کے ساتھ ذاتی حیثیت پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔3 روز قبل کراچی کے علاقے ماڑی پور مچھر کالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق دو ملازمین کار پر سوار تھے، جنہیں مشتعل افراد نے اغواء کار قرار دیکر تشدد کا نشانہ بنایا اور کار کو بھی آگ لگا دی جبکہ دونوں مقتولین کو بچاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔