• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، بلوچ طلباء کو ہراساں کرنے سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے بلوچ طلبا کوہراساں کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت حکومت کے وکیل کی استدعا پر ملتوی کردی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے سوموار کو وفاقی حکومت کی اپیل کی سماعت کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے التواء کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس حوالے سے وفاقی حکومت سے ہدایات لینے کی مہلت دی جائے،ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کے سربراہ تبدیل ہوچکے ہیں اس لیے معاملے پر ہدایات کیلئے وقت دیا جائے،عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے ،کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ،یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ سٹودنٹس کی شکایات کا ازالہ کرنے اور معاملے کی انکوائری کرنے کیلئے چیئر مین سنیٹ کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا تھا،جسے حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ۔ 
ملک بھر سے سے مزید