کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی طوبیٰ حسن ان فٹ ہوکر آئر لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئیں۔ انہیں ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ طوبی حسن انگلی کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوئی ہیں ۔ متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب آئرش ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر میری والڈرون نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمارا اب تک قیام شاندرا ہے،السلام علیکم اور شکرن سمیت چند الفاظ سیکھے ہیں،اردو کے مزید الفاظ سیکھوں گی۔