• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکساں نصاب، چھٹی جماعت سے مطالعہ پاکستان کی کتاب انگریزی میں ہوگی

لاہور(نمائندہ جنگ)یکساں نصاب کے تحت ایلیمنٹری نصاب میں مطالعہ پاکستان کی کتاب انگریزی زبان میں ہوگی۔ ٹیکسٹ بک بورڈ ذرائع کے مطابق طلبہ کو چھٹی جماعت سے انگریزی میں مطالعہ پاکستان کا مضمون پڑھنا ہو گا۔ نجی تعلیمی اداروں اور معروف گرائمر سکولوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیاجبکہ بعض نجی سکول مالکان نے کہاہے کہ پا نچویں تک اردو اور چھٹی جماعت سے انگریزی میں کتاب آنے سے بچوں کے ذہن پر منفی اثر پڑے گا، اردو اور انگریزی زبان دونوں میں کتاب پڑھنے کی سہولت ہونی چاہیے۔
ملک بھر سے سے مزید