• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش

اسلام آباد (این این آئی)جوڈیشل کمیشن آف کمیشن نے جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں اور موجودہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی جاچکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید