• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ، شاہ محمود فلائی اوور کے پلر سے ٹکرا کر زخمی

گوجرانوالا(این این آئی)گوجرانوالا میں لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق شاہ محمود قریشی کنٹینرپر سوار تھے کہ ان کا سر فلائی اوورکےپلر سے ٹکرا گیا۔ترجمان کے مطابق شاہ محمود قریشی کے سر پر چوٹ آئی، انہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ میں ٹھیک ہوں، سر پر معمولی چوٹ آئی ہے‘کنٹینرکے نچلے حصے سے بالائی حصے میں جاتے ہوئے چوٹ لگی۔

اہم خبریں سے مزید