کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ موبائل اسکواڈ اور پولیس نے ائیرپورٹ روڈ پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے21کروڑ مالیت کی 18نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ کسٹم ذرائع کے مطابق کلکٹرکسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق نے ا ینٹی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایڈیشنل کلکٹرانفورسمنٹ معین افضل علی اور اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز ہیڈ کوارٹر شفیع اللہ کی سربراہی میں موبائل اسکواڈ تشکیل دی جس نے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر میسر کی اسپیشل ٹیم کے ہمراہ ائیر پورٹ روڈ پر مشترکہ ناکے لگا کر چیکنگ کی۔ اس دوران 18نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ قبضے میں لی گئیں گاڑیوں کی مالیت 21کروڑ روپے ہے۔