اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) سائفر آڈیو انکوائری میں ایف آئی اے نےآج ( جمعرات تین نومبر کو) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں طلب کررکھا ہے ،دونوں کو پیشی کا دوسرا دوسرا نوٹس بھیجا گیا ہے ،قانونی ماہرین کے مطابق اگر دونوں انکوائری میں پیش نہیں ہوتے تو ان کیخلاف یکطرفہ قانونی کارروائی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔