• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے متحرک ہونے کی ضرورت ہے، غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نےکہاہے کہ موجودہ اورنئے چیلنجز کامقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مزید منظم اور متحرک ہونے کی ضرورت ہےبی این پی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق اورعوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے عملی جدوجہد کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگوں کی نظریں پارٹی قائد سرداراخترمینگل پر لگی ہوئی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر شہید استاد محمد حنیف گرگناڑی یونٹ کے سیکرٹری ملک نصیر گرگناڑی ضلعی کونسلر حافظ بصیر سمالانی اور زیب شاہوانی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا رہنماؤںنے تنظیم کاری سمیت دیگرامورپر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ جلد دومرد اورایک خواتین کایونٹ قائم کیاجائے نئے یونٹ کے قیام کے لیے کمپیوٹرائزڈ ممبر شپ فارم بصیر سمالانی کو دیے جارہے ہیںاس موقع پر ڈپٹی یونٹ سیکرٹری غلام مصطفی بلوچ بھی موجود ہے۔
کوئٹہ سے مزید