• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی ہدایات پر عمل کیا جاتا تو واقعہ نہ ہوتا، ملزم نے کچھ نہیں کہا، آر پی او گجرات

گجرات (نمائندہ جنگ ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملہ کے بعد معطل ہونے والوں میں تھانہ صدر گجرا ت کے ایس ایچ او انسپکٹر شہباز ہنجرا سمیت تھانے کا پوراعملہ شامل ہے، عمران خان پر حملہ کے ملزم نوید کو تھانہ صدر گجرات منتقل کیا گیا،ایس ایچ او انسپکٹرشہباز ہنجرا نے ملزم نوید کا بیان لے کر میڈیا کو جاری کر دیا تھا ،آر پی او گجرات ڈاکٹر اختر عباس نے کہا کہ پولیس نے تحریک انصاف اور عمران خان کو سیکیورٹی خدشات پر بلٹ پروف گلاس اور روسٹرم استعمال کر نے کا کہا تھا، سکیورٹی ہدایات پر عمل کیا جاتا تو یہ واقع رونما نہ ہو تا، انہوں نے کہا زیرحراست ملزم سےتفتیش جاری ہے ملزم نے ابھی تک ابتدائی بیان میں کچھ نہیں کہا ۔

اہم خبریں سے مزید