اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانولہ میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے پر دورہ چین سے متعلق وزیر اعظم ہا ؤس اسلام آ باد میں بلائی گئی اپنی پریس کانفرنس ملتوی کر دی ۔وزیر اعظم نے میڈیا کو اپنے دورہ چین کے بارے میں بریفنگ دینے کیلئےیہ پریس کا نفرنس بلائی تھی ۔میڈیا کے نمائندے وزیر اعظم ہا ؤس کے آڈیٹوریم میں پہنچ گئے تھے لیکن انہیں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔