• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دستاویزی فلم ’’عدلیہ کا 75 سال کا سفر‘‘ عدالتی تاریخ کا احاطہ کرتی ہے، چیف جسٹس

ااسلام آباد (نمائندہ جنگ )چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن اورسرکاری ٹی وی کی مشترکہ کاوش دستاویزی فلمʼʼ عدلیہ کا 75 سال کا سفر ʼʼ کا باضابطہ افتتاح کردیا،چیف جسٹس نے کہا کہ دستاویزی فلم ʼʼ عدلیہ کا 75سال کا سفر ʼʼعدالتی تاریخ کا احاطہ کرتی ہے،فلم کا افتتاح کیا، عدلیہ کے قیام، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اس کی توسیع کا مختصر احوال دیا گیا ہے،جمعرات کے روز لاء اینڈ جسٹس کمیشن سیکرٹریٹ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ،جس کی صدارت چیف جسٹس نے کی ،اس موقع پر انٹر نیشنل جوڈیشل کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان جج ، جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک بھی موجود تھیں، دستاویزی فلم میں پاکستان میں عدلیہ کے قیام، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تاریخ کے مارچ کے ساتھ اس کی توسیع کا مختصر احوال دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید