• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف، حمزہ کے شریک ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی

لاہور (نمائندہ جنگ) ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کے معاملہ پر وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے شریک ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔ جج اعجازِ اعوان کے رخصت پر ہونے کے باعث کارروائی 19 نومبر تک ملتوی کردی گئی، منی لانڈرنگ مقدمے میں شریف گروپ آف کمپنیز کے سی ایف او محمد عثمان سمیت 13ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں ،سپیشل سینٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بری کر رکھا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید