کراچی( اسٹاف رپورٹر)ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ جمعے کو انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہمارا ٹی20 ورلڈ کپ کا سفر ایسے نتائج کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا ہے جس کی نہ ہمیں اور نہ ہی ہمارے حامیوں کو امید تھی۔ قیادت چھوڑ رہا ہوں البتہ سلیکشن کیلئے دستیاب رہونگا۔