• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کا بڑا مسئلہ سیوریج، ساکھ متاثر ہو رہی ہے، ایم ڈی واسا

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ظہور احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان شہر کا سب سے بڑا ایشو سیوریج کا ہے ترقیاتی منصوبوں کے باعث روڈز کی بحالی نہ ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں تکلیف کا سامنا ہے جس سے ادارے کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کے لئے واسا کے تمام افسران اپنا اپنا کردار ادا کریں نکاسی آب کو یقینی بنانا اور روڈز کی جلد از جلد بحالی ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ واسا نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے انہو ں نے تمام سرکل انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ تمام نادہندگان خصوصاًکمرشل ڈیفالٹرزکے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور ان سے 100فیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے جبکہ ڈائریکٹر ریکوری منصور احمدکی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیمیں ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہیں جمعہ کے روز شہر بھر میں 15 سرکل انچارج نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 88 کنکشنز منقطع کیے جن میں سے سرکل نمبر 1 نے (6)، سرکل نمبر 2نے(7)،سرکل نمبر3نے (5)، سرکل نمبر 4نے (6)، سرکل نمبر 5نے (5)، سرکل نمبر 6نے (7)، سرکل نمبر 8 نے (20)، سرکل نمبر 9نے (6)، سرکل نمبر 10نے (4)، سرکل نمبر 11نے (7)، سرکل نمبر 12 نے (4)، سرکل نمبر 13نے (7) اور سرکل نمبر 15نے (4)ڈسکنکشن کی ہیں اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنےواجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملتان سے مزید