• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم اور نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ، عمران کے بیانات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال ہوا، نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کیخلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے، یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کررہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان سکیورٹی رسک بن گیا اس کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید