• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے میں طلبی ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے میں طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تفتیش کیلئے طلب کررکھا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے لاہور اکائونٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جبکہ اکائونٹ کی تفصیلات کے اوپنگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے۔ایف آئی اے کے 7نومبر کو طلبی کے نوٹس کو عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔ اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں عمران خان نے ایف آئی اے کو فریق بنایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید