اسلام آباد(جنگ نیوز،ٹی وی رپورٹ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ گولی کے ٹکڑے پہلے بار سنے عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس کی ڈرامہ بازیاں سمجھ نہیں آتیں،پی ٹی آئی لانگ مارچ ناکام ہوگیا یہ اسلام آباد داخل نہیں ہوسکتے حکومت نرمی نہ برتے، اعظم سواتی واقعے کی مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی لانگ مارچ ناکام ہوگیا، یہ لوگ کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہوسکتے، حکومت ڈٹ جائے کوئی نرمی نہ برتی جائے، یہاں زمین بہت گرم ہے تمہارے تلوے اس گرمی کو برداشت نہیں کرسکیں گےاعظم سواتی والے واقعے کی مذمت کرتا ہوں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندھے لوگوں نے آنکھیں بند کرکے عمران خان کے جھوٹ کو قبول کیا، آج اس نے ایک نیا ڈرامہ رچایا ، عمران خان کو گولی لگنے کیہم نے بھی مذمت کی لیکن وقت کے ساتھ چیزیں سامنے آتی گئیں، گولی ایک لگی ہے دو لگی چار لگی یا ٹکڑے لگے، ہم نے بم کے ٹکڑے سنے گولی کے ٹکڑے پہلے بار سنے ہیں ہڈی کا علاج کینسر کے ہسپتال میں؟ حملے کا پرچہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر؟
ایسی گفتگو کوئی عام شہری نہیں کرتا جو ملک کا سابق وزیر اعظم کہہ رہا ہے پہلی بار پتہ لگا کہ پنڈلی میں بھی شہ رگ ہوتی ہے، کیا ڈرامے ہیں، ڈاکٹروں کے اپنے بیانات میں تضاد ہے، 5سے 6دنوں میں لاہور سے گوجرانوالہ پہنچے، جب گولی لگتی ہے تو اتنی تیز دوڑتے ہیں کہ ایک گھنٹے میں لاہور پہنچ گئے .
سربراہ پی ڈی ایم نے نے کہا کہ عمران خان ساری دنیا کو چور چور کہتا رہا بعد میں خود چور نکلا، پہلے ان کے جھوٹ اور آفیشل ڈاکومنٹس پر جے آئی ٹی بننی چاہیےپاکستان کو مشکل کی طرف دھکیلا جارہا ہے حادثات کا سہارا لے کر قوم کو اضطراب کا شکار کیا جارہا ہےہم خطے کے تمام ممالک میں معاشی طور پر پیچھے رہ گئے.
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے پارلیمنٹیرینز کو نشانہ بنایا گیا، ہمارے 16 علماء اکرام شہید ہوئے، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں امن ہو ہر شہری قانون کے تحت زندگی گزارے۔