اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ عوام ملک میں فضائی، سیاسی اور معاشی آلودگی سے شدید پریشان ہیں۔بند گلی سے نکلنے کا واحد راستہ سیاسی ڈائیلاگ ہے،پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نےعالمی ایجنڈے کو آگے بڑھایا،حقیقی آزادی صرف اسلامی نظام میں ہے، انارکی اور افرا تفری سے پورا نظام متاثر ہے۔سانس لینا مشکل اور زندگی گزارنا دشوار ہو گیا ہے۔پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے،دونوں نے ملک میں عالمی ایجنڈے کو آگے بڑھایا،ہمارا ملک اور عوام آزاد نہیں ہیں حقیقی آزادی صرف اسلامی نظام میں ہے۔تمام سیاسی جماعتیں بند گلی میں ہیں اس سے نکلنے کے لیے واحد راستہ سیاسی ڈائیلاگ ہے۔ آئندہ انتخابات کو سب سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں قابل قبول بنانے کے لیے ضروری ہے کہ انتخابی اصلاحات کی جائیں،اگر انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے کے بغیر الیکشن ہوا تو حسب سابق کوئی بھی نتائج قبول نہیں کرے گا۔