• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں اشیائے خوردو نوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

راولپنڈی‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی‘ خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی نے اشیاء خوردو نوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔ تاجروں نے گوشت‘ روٹی‘ دودھ‘ دہی سمیت دیگر قیمتیں مسترد کرتے ہوئے ہول سیل مارکیٹوں اور منڈی کی سطح سے سستی اشیاء دینے کا مطالبہ کر دیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق سیاہ چنے 220، سفید چنا باریک 305، دال چنا باریک 210، مونگ دھلی 235، دال مسور 240، دال ماش باریک 370، ٹوٹا چاول 90، باسمتی260، گوشت چھوٹا1400 ، بڑا گوشت 700، دودھ 150روپے لٹر اور دہی 160روپے کلو مقرر کی گئی ہیں۔ گوالا یونین نے کہا مویشیوں کا چارہ مہنگا ہو چکا‘ نانبائی ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ آٹا قیمت بڑھ چکی جبکہ قصاب یونین نے کہا کہ انہیں سستا گوشت مذبحہ خانے سے نہیں ملتا۔ وفاقی دارالحکومت کے ہفتہ وار اتوار بازاروں جی ٹین‘ جی سکس اور ایچ نائن میں قیمتیں آلو پانچ کلو 280‘ پیاز پانچ کلو 550‘ ادرک 372روپے کلو‘ ٹماٹر 150تا 240‘ بھنڈی 84‘ مٹر 225‘ پھول گوبھی 52‘ کریلا 78‘ چقندر 80تا 120‘ سیب 184‘ انار 256‘ امرود 115‘ کیلا فی درجن 130‘ پپیتا تین سو روپے کلو مقرر کی گئیں۔ 
اسلام آباد سے مزید