میلبورن (جنگ نیوز) ہوم گراؤنڈز پر ٹی 20ورلڈکپ ٹائٹل کے دفاع میں ناکامی پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے۔ کوچ اینڈریو میکڈونلڈز نے اعتراف کیا ہے کہ ہماری ناکام مہم تھی، انہوں نے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں، البتہ میں اور کوچز کسی جلدبازی کا شکار نہیں، ہمارا اگلا ٹی 20 انٹرنیشنل اسائمنٹ نو ماہ بعد ہے جس کیلئے ہم ٹیم پر غور کریں گے۔ دوسری جانب سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پرفارمنس مایوس کن تھی۔