کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) پولیس ٹریننگ کالج میں تعمیراتی کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو جھلس کر زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ کالج میں گزشتہ روز تین مزدور صفدر خان،نوید احمد اور محمد شہباز تعمیراتی کام کے دوران سریا اٹھارہے تھے کہ سریا اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے صفدر جاں بحق جبکہ نوید اور شہباز جھلس کرزخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر نیو سریاب پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت آبائی علاقے اوکاڑہ روانہ کر دی گئی۔